Blogger Tips And Tricks

پیر، 25 فروری، 2019

ٹوئیٹر تعارف اور طریقہ استعمال (اسکرین شاٹ کے ساتھ)

ٹوئیٹر تعارف اور طریقہ استعمال

twitter+taruf+wa+tariqa+e+istimal


ٹوئیٹر اس وقت دنیا میں سب سے تیز طاقتور اور اوریجنل آئی ڈیز پر مشتمل کمیونٹی ہے دنیا کے بہت سے سربراہان مملکت سیلیبریٹیز اور کاروباری افراد ٹوئیٹر استعمال کرتے ہیں۔

ٹوئیٹر 21 مارچ 2006 کو بنایا گیا تھا اور 15 جولائی 2006 کو لانچ کردیا گیا تھا۔ جولائی 2018 تک اس کے ایکٹیو یوزر کی تعداد 335 ملین سے تجاوز کر چکے تھے۔
اس کا ہیڈکوارٹر سان فرانسسکو، کیلیفورنیا، امریکہ میں ہے۔

ٹوئیٹر ایک آن لائن سوشل نیٹ ورک اور مائکروبلاگنگ سروس ہے جو اپنے استعمال کنندہ کو 140 الفاظ پر مشتمل پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ دنیا کے تقریبا تمام اہم افراد صدور، وزرا، جنرلز، صحافی، سیلیبریٹیز، ٹوئیٹر استعمال کرتے ہیں اور اسے پسند کرتے ہیں اسے انٹرنیٹ کا ایس ایم ایس بھی کہہ سکتے ہیں۔ اس پوسٹ میں ٹوئٹر سے متعلق بنیادی معلومات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بہت سے افراد یقینا ان کے بارے میں جانتے ہونگے لیکن جو نہیں جانتے انہیں شاید اس سے کچھ مدد مل سکے۔
سب سے پہلے پلے اسٹور سے ٹوئیٹر اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کر لیں
انسٹال ہونے کے بعد اوپین کر لیں۔
انٹرفیس کچھ یوں نظر آئےگا۔
Twitter+btt-urdu+1

اگر نیا اکاؤنٹ بنانا چاہتے ہیں تو کیریٹ اکاؤنٹ (Create account) پر کلک کریں اور اگر پہلے سے ہی اکاؤنٹ بنا ہوا ہے تو لاگ ان (Log in) پر کلک کریں۔

Twitter+btt-urdu+2

پہلا خانہ میں اپنا نام لکھیں اور دوسرے خانہ میں اگر موبائل نمبر سے اکاؤنٹ بنانا چاہتے ہیں تو موبائل نمبر لکھیں اور اگر ایمیل ایڈی سے بنانا چاہتے ہیں تو ایمیل ایڈریس لکھیں۔ (زیادہ آسانی موبائل نمبر سے ہی ہوتا ہے) اب نیکسٹ (Next) پر کلک کریں۔

Twitter+btt-urdu+3
ایک اچھا سا پاس ورڈ ڈال کر نکسٹ پر کلک کردیں، اب اور ایک ونڈو ظاہر ہوگا یہاں پر نظر ثانی کر کے کیریٹ اکاؤنٹ (Create account) پر کلک کریں۔
آپ کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ تیار ہوچکا ہے، اب کوئی تصویر لگائیں تاکہ لوگ آپ پر یقین کرسکیں اور اپنے بارے میں کچھ معلومات ڈسکرپشن میں ڈالیں اپنی پسند ناپسند نیچر، پروفیشن وغیرہ کے بارے میں اور ساتھ ہی اگر کوئی بلاگ ہو تو اس کا لنک بھی دیں۔ لنک کے لیے الگ آپشن موجود ہے۔ سیٹنگ کے آپشن سے کوئی اچھی سی تھیم منتخب کریں اور اپنی پسند کا بیک گرائونڈ لگائیں۔ یہ سب معلومات آپ کی پروفائل کو دیکھنے والوں کو فیصلہ کرنے میں کسی حد تک مدد دیتی ہے کہ آپ کو فالو کیا جائے یا نہیں۔

جب آپ ٹویٹر پر لاگ ان ہوتے ہیں تو ایک انتہائی سادہ سا انٹرفیس نظر آتا ہے اور بہت سے لوگوں کو سمجھ نہیں آتا کہ کریں کیا لیکن یہ سادہ نظر آنے والی چیز جنگل کی آگ کی طرح کام کرتی ہے۔ کچھ بھی ٹویٹ کیا اور وہ فوراً پھیل گئی بس اس کے لیے صحیح طریقے سے آگاہی ہونی چاہیے۔

سب سے پہے ہم کچھ بنیادی چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔


فالو (Follow)
BttUrdu+following

ٹویٹر میں فرینڈ ریکوسٹ نہیں بھیجتے بلکہ فالو کرتے ہیں یعنی کسی کو اپنی فرینڈ لسٹ میں شامل کرنے کے لیے اسکی کی اجازت کی ضرورت نہیں اگر اس نے اپنی ٹویٹس کو پرائیویٹ نہ کیا ہو۔ زیادہ تر استعمال کنندہ اپنی ٹوئیٹس کو پبلک ہی رکھتے ہیں جو اس کی ڈیفالٹ سیٹنگ ہے کیونکہ ٹویٹس کو پرائیویٹ کرنے سے وہ صرف انہی لوگوں تک پہنچ پائے گی جو اسے فالو کر رہے ہونگے۔ تو اپنی پسند کے لوگوں کو تلاش کریں۔ اس کے علاوہ ٹوئیٹر آپ کو بائیں طرف سائیڈ بار میں مشورہ بھی دیتا ہے کہ “کس کو فالو کریں” (Who to Follow)۔

ٹویٹر میں آپ کا یوزر آئی ڈی @ کے نشان سے ظاہر ہوتا ہے جیسے میری آئی ڈی ہے BttUrdu کو ظاہر کرنے کے لیئےBttUrdu@لکھنا ہوگا۔ سب سے اوپر سرچ (تلاش) کے خانے میں کچھ جاننے والوں کے نام لکھ کر تلاش کریں اور لسٹ میں سے جو پسند آئے اسے فالو کریں۔

جن افراد کو آپ فالو کریں گے ان کے ٹویٹس آپ کو ٹویٹر کے صفحہ اول پر نظر آئیں گے۔ لیکن آپ کے ٹویٹس ان تک اسی وقت پہنچیں گے جب وہ آپ کو فالو کریں گے۔ اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ پھر باتیں جنگل کی آگ کی طرح کیسے پھیلتی ہیں تو اس کا جواب آگے آرہا ہے۔

ٹوئیٹس (Tweets)
BttUrdu+tweets

جیسے فیس بک میں اسٹیٹس اپڈیٹ کیا جاتا ہے اسی طرح ٹوئٹر میں شئر کی گئی معلومات کو ٹوئیٹس کہتے ہیں۔ لیکن یہ فیس بک سے کچھ مختلف ہے کہ اس میں اپنا مدعا بیان کرنے کے لیے 140 الفاظ کی حد مقرر ہے۔ 140 الفاظ کی حد میں رہتے ہوئے جتنی چاہے ٹوئیٹس کریں۔ یہ ٹوئیٹس آپ کے روزمرہ پیش آنے والے واقعات، آپ کی پسند، ناپسند، تجربات، معلومات پر مبنی ہوسکتے ہیں۔ کچھ افراد تو یہ معلومات تک ٹوئٹس کرتے ہیں کہ ’’ابھی کافی شاپ میں کافی پی رہا ہوں” یا واش روم جارہا ہوں‘‘ وغیرہ ۔

رپلائی، ری ٹویٹ اور فیورٹ:
re+tweet

ان الفاظ سے آپ کو اندازہ ہو ہی گیا ہوگا کہ انکا مقصد کیا ہے۔ رپلائی، ری ٹویٹ، اور فیورٹ کے بٹن ہر ٹوئیٹ کے ٹھیک نیچے ہوتے ہیں اپلیکیشن میں۔ اور ڈیکس ٹاپ پر اوپر موجود ہوتے ہیں، اور اگر آپ کسی ٹوئیٹ کا جواب دینا چاہتے ہیں تو رپلائی پر کلک کریں گے تو اس بندے کی یوزر آئی ڈی اس میں مینشن ہوگی جیسے رپلائی کیا جارہا ہوگا۔ اسی طرح کسی فرد کی کوئی ٹوئیٹ آپ کو پسند آئے اور آپ اپنے فالورز سے شئیر کرنا چاہیں تو ری ٹوئیٹ کا بٹن پر کلک کریں اور اسے شئیر کردیں تو یہ آپ کے فالورز تک خود انکی زبانی پہنچے گا۔ اسی طرح فیورٹ ہے کہ اگر پسند آجائے تو فیورٹ پر کلک کردیں۔

مینشن / کنیکٹ (Mentions/Connect)
btt-urdu+Yasir

مینشن یا کسی کا ذکر کرنا ایک بہت اہم طریقہ ہے جس میں آپ دوسرے ٹوئٹر یوزرز کو اپنے ساتھ باتوں میں الجھاتے ہیں۔ یہ ایک طرح سے ذاتی پیغام کی طرح ہے لیکن یہ ٹویٹر پہ ذاتی نہیں رہ جاتا بلکہ سب کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔ اہم بات صرف یہ ہے کہ جس کو آپ نے مینشن کیا ہوگا اسے اس کی اطلاع مل جاتی ہے کہ آپ نے کسی ٹویٹ میں ان کا ذکر کیا ہے۔ کسی کو مینشن کرنے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ اسے فالو کررہے ہوں یا وہ آپ کو فالو کررہا ہو۔ آپ کسی کو بھی اپنی ٹویٹس میں مینشن کرسکتے ہیں اور مینشن کرنے کے لیے @ اور اس کے ساتھ اس کی ٹویٹر آئی ڈی استعمال ہوتی ہے۔
@mufti_yasir your new blog post is awesome
مندرجہ بالا ایک مثال ہے کہ کیسے مفتی یاسر ندیم صاحب حفظہ اللّٰہ کو مینشن کیا گیا ہے۔ ایک بات اور ذہن میں رہے کہ مینشن اپنی ٹویٹ میں کہیں بھی کیا جاسکتا ہے۔ آغاز میں، اختتام میں یا درمیان میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اس کے علاوہ اس مینشن کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ اس کے ذریعے دوسرے لوگوں کو اپنے ساتھ بات چیت میں ملوث کرسکتے ہیں۔ مختلف ٹی وی اینکرز اور اہم افراد کو براہ راست ٹوئیٹ کرکے کوئی مشورہ، کوئی شکایت یا انکا مذاق اخلاقی دائرے کے اندر رہتے ہو اڑاسکتے ہیں۔ انکی دوسرے گروہ کی طرفداریوں کو آشکار کرسکتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔

ٹوئیٹس میں اپنے ذکر (مینشن) کو دیکھنا:
mention

ٹوئیٹس میں اپنے ذکر / مینشن کو دیکھنے کے لیے اپلیکیشن میں نیچے گھنٹی کے بٹن پر کلک کریں۔ اور ڈیکس ٹاپ پر بائیں طرف سب سے اوپر Connect@ کا بٹن موجود ہے۔ جب اس پر کلک کیا جائے تو یہ دائیں طرف Interactions کے حصے میں ان تمام ٹوئیس کو جن میں آپ کا ذکر ہے (جہاں آپ مینشن کیے گئے ہیں) دیکھائے گا۔ اس کے علاوہ آپ کی ٹوئیٹس کو کتنے لوگوں نے ری ٹوئیٹ کیا ہے؟ کتنوں نے فیورٹ کیا ہے؟ اور کتنے نئے افراد نے آپ کو فالو کرنا شروع کیا ہے؟ یہ تمام معلومات بھی یہیں سے دیکھی جاسکتی ہیں۔

ٹویٹ پِن کرنا
btt

آپ اپنی بہترین ٹویٹ یا ایسی ٹویٹ جسے آپ چاہتے ہیں کہ لوگ زیادہ دیر تک دیکھ سکیں کو سب سے اوپر پِن کر سکتے ہیں۔ پِن کرنے کا مطلب ہے کہ یہ ٹویٹ تب تک سب سے اوپر رہے گی جب تک آپ اسے ہٹائیں گے نہیں۔ اس کے نتیجے میں لوگ آپ کی ٹائم لائن پر موجود بہت سارے مواد میں سے بہتر مواد تک رسائی آسانی سے حاصل کر سکیں گے چاہے وہ کوئی ویڈیو ہو یا لنک یا اور کوئی ٹوئیٹ
پن کرنے کے لیے دائیں طرف اوپر ایرو کے نشان پر کلک کریں، اب پن ٹو پروفائل (Pin to profile) پر کلک کر دیں، اور یہاں سے ٹوئیٹ کو ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں ۔

ڈی ایم (Direct Message)
dm

اگر دو ٹویٹرز ایک دوسرے کو فالو کرتے ہوں تو ٹوئٹر انہیں ایک دوسرے کو ڈی ایم یا براہ راست پس پردہ پیغامات بھجوانے کی سہولت دیتا ہے، جیسے فیس بک دیتا ہے، مگر فیس بک کے لیے میسنجر اپلیکشن انسٹال کرنا پڑتا ہے اور یہاں ٹوئیٹر اپلیکیشن میں ہی موجود ہے، جو ایک سو چالیس الفاظ میں ہوتا ہے اور ان دونوں کے علاوہ کسی اور کی رسائی اس تک نہیں ہوتی۔
(1) اس آپشن کو استعمال کرنے کے لیے دائیں طرف نیچے میں میسج کے آئیکن کو پریس کریں۔
(2) یہاں سے اپنے دوستوں کو تلاش کر کے میسیج کر سکتے ہیں اور یہ پرائیویٹ ہوتا ہے واٹس ایپ کی طرح۔

ایم ٹی (Modified Tweet)

اگر آپ کسی کی ٹویٹ میں ردوبدل کرکے یا مختصر کر کے دوبارہ ٹویٹ کرتے ہیں تو اس سے پہلے اگر آپ ایم ٹی لگا دیں تو پڑھنے والے سمجھ جائیں گے کہ آپ نے اصل بات میں تبدیلی یا اختصار سے کام لیا ہے اور وہ اصل ٹویٹ کرنے والے کی زبان دانی اور فہم و ادراک کے بارے میں قیاس آرائیوں سے اجتناب کریں گے۔ اس سے اصل ٹویٹ کرنے والے کے جملہ حقوق بھی متاثر نہیں ہوتے۔


ٹرینڈز (Trends)
Screenshot_20190226-085455

ٹوئیٹر کی سب سے خاص بات جس سے باتیں جنگل کی آگ کی طرح پھیلتی ہیں ٹرینڈز ہیں۔ ٹرینڈز دراصل کسی خاص وقت مِیں کسی خاص موضوع کے بارے میں کی جانے والی ٹوئیٹس کو کہتے ہیں۔ ورلڈ وائیڈ ٹرینڈ آپ دائیں طرف سائیڈ بار میں دیکھ سکتے ہیں. اس ہیش ٹیگ سے متعلق کچھ دوستوں کی ٹوئیٹس ملاحظہ کیجیے۔
(1) Country need Democracy not#MoboCracy

(2) Cowist is the new face of terrorism. It exists in India and is on the rise.
#MoboCracy

(3) Dear Companions,
Please use images and tweet them with #Mobocracy hashtag..

Lets do it one more time. Lets have a better finish.

Team
CPJ

جناب ان انگلش کے الفاظ سے پہلے جو یہ ہیش # کا نشان لگایا گیا ہے اس کا استعمال یہ ہے کہ یہ اپنے ساتھ لکھے گئے پورے لفظ کو ایک لنک میں تبدیل کردیتا ہے اور اگر کوئی اس لنک پر کلک کرے تو یہ ایک تلاش کا صفحہ کھولتا ہے جہاں وہ تمام ٹوئٹس نظر آنے لگتے ہیں جو اس ٹیگ کو استعمال کررہے ہوں۔ ساتھ ہی یہ ٹرینڈز بناتا ہے۔
جانیے ہیش ٹیگ کیا ہے؟
لہذا کسی بھی دن ہونے والی کسی اہم خبر کو بھی ہیش ٹیگ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ہیش ٹیگز کو استعمال کرنے کا ضمنی فائدہ بھی ہے کہ لوگ آپ کو جاننے لگتے ہیں جس کی وجہ سے فالورز میں اضافہ ہوتا ہے۔
تو جناب ٹوئٹر میں مشہور ٹرینڈز سے متعلق ہیش ٹیگ ہی سب سے اہم طریقہ ہے اپنی بات کو دوسروں تک پہنچانے کا۔ بس صحیح وقت پر صحیح ہیش ٹیگ استعمال کرنے کی دیر ہے اور پھر آپ دھوم مچاسکتے ہیں۔

ٹیلی گرام ٹوئیٹر گائیڈ گروپ

یہ گروپ ٹویٹر کی معلومات باہم شیئر کرنے کےلئے مختص ہے۔
لہذا دیگر معلومات رسانی سے گریز کیجیے ! صرف ٹویٹر سے متعلقہ سوال وجواب اور پوسٹ ہی ارسال کریں۔
اس گروپ میں اردو زبان لازمی ہے، دیگر زبانوں سے اجتناب کریں !

Social-Button-Telegram-1

Follow us@BttUrdu