Blogger Tips And Tricks

نئی اشاعت

جمعہ، 15 مارچ، 2019

بلاگر میں ٹیمپلیٹ کیسے لگائیں (اسکرین شاٹ کے ساتھ)

بلاگر میں ٹیمپلیٹ کیسے لگائیں
(اسکرین شاٹ کے ساتھ)

بلاگر میں بلاگ بنانے کے بعد اردو بہتر انداز میں دیکھانے کے لئے بلاگ کے موجودہ ٹیمپلیٹ (Template) میں اردو کی مناسبت سے کچھ تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں۔ اگر آپ ویب سائیٹ بنانے کے متعلق بنیادی قسم کی ڈیزائننگ جانتے ہیں تو آپ خود یہ تبدیلیاں کر لیں گے، ورنہ بہتر یہی ہے کہ بلاگر کا اردو ٹیمپلٹ لیں اور اسے اپنے بلاگ پر لگا لیں۔ ہمارا تیار کردہ بلاگر اردو ٹیمپلیٹ آپیہاں سے حاصل کر سکتے۔
ٹیمپلیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اگر وہ ذپ/کمپیریس ہے تو پہلے اسے ان ذپ/ایکسٹریکٹ کر لیں۔
اس کے بعد اوپر بائیں طرف تیر کے نشان والے آپشن بٹن پر کلک کریں۔ ظاہر ہونے والی فہرست میں تھیم (Theme) پر کلک کریں۔ یوں ایک نیا صفحہ کھلے گا۔

یہاں پر (Backup/Restore) کے بٹن پر کلک کرنے سے ایک نئی ونڈو ظاہر ہو گی۔ اسی ونڈو کے ذریعے ہم اپنے بلاگ پر پہلے سے لگے ہوئے ٹیمپلیٹ کو بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں (ٹیمپلیٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پر کلک کریں) اور اسی کے ذریعے ہی نیا ٹیمپلیٹ اپلوڈ ہوتا ہے۔
بہتر ہوگا کہ اپنا ٹیمپلیٹ کو ڈاؤن لوڈ کر لیں تاکہ اگر کچھ گڑبڑی ہوگئی یا ٹیمپلیٹ پسند نہیں آیا تو بلاگ کو سابقہ حالت پر لا سکیں۔
بلاگسپاٹ میں نیا ٹیمپلیٹ لگانے کے لئے براؤز (Browse) پر کلک کر کے اپنے ڈیوائس میں موجود اردو ٹیمپلیٹ ایکس ایم ایل (xml.) فائل کو منتخب کریں۔ (بلاگر ٹیمپلیٹ ایکس ایم ایل فارمیٹ میں ہوتا ہے)
فائل منتخب کرنے کے بعد Upload پر کلک کریں۔

جیسے ہی ٹیمپلیٹ کامیابی سے اپلوڈ ہو گا تو یہ چھوٹی ونڈو خودبخود بند ہو جائے گی اور ٹیمپلیٹ والا مرکزی صفحہ سامنے آ جائے گا۔ یوں اردو ٹیمپلیٹ لگ چکا ہے اور آپ کے بلاگ پر اردو بہتر انداز میں نظر آئے گی۔

موبائل فون میں بلاگ کو بہتر انداز میں دکھانے کے لیے مندرجہ ذیل تصویر نمبر ایک میں نشان زدہ سیٹینگ پر کلیک کریں، ایک ونڈو ظاہر ہوگا تصویر نمبر دو کی طرح، وہاں نو(No show desktop theme on mobile devices) پر کلک کر کے سیو کردیں۔ اب آپ کا بلاگ مکمل اردو میں نظر آئے گا ان شاء اللّٰہ،
ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں اور اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ اردو داں طبقہ زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھا سکے۔ والسلام مع الکرام





کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں