Blogger Tips And Tricks

نئی اشاعت

بدھ، 30 جنوری، 2019

بلاگ بنانے کا طریقہ(How to create blog)

بلاگ بنانے کا طریقہ

How To Create Blog in Urdu

السلام علیکم دوستوں

آج کی پوسٹ میں آپ کو بلاگر میں بلاگ بنانے کا مکمل طریقہ بتاؤنگا، بلاگ بنانے سے پہلے میں آپ کو بلاگ کا انٹرودکشن دے دیتا ہوں۔ کیوں كے جو چیز آپ بنا رہے ہیں اسکی ابتدائی معلومات تو آپکے پاس ہونی ہی چاہئے، اگر آپ کے پاس اسکی اچھی معلومات ہوگی تو آپ اچھی طرح سے سیکھ سکتے ہیں۔


بلاگر گوگل کی فری سروس ہے ، بلاگر ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر آپ اپنی خود کی فری میں بلاگ ( ویب سائٹ ) بنا سکتے ہیں ، پوسٹ کر سکتے ہیں ، اپنی معلومات شیئر کر سکتے ہیں ، اس کے علاوہ آور بھی بہت کچھ بالکل فری میں کر سکتے ہیں، بس آپکو بلاگ کی معلومات ہونی چائے۔

بلاگ بنانے کا طریقہ اسٹیپ بائے اسٹیپ :


اسٹیپ 1 :

سب سے پہلے اپ بلاگر(www.blogger.com) سائٹ کو اوپن کریں، سائٹ اوپن ہونے كے بعد کیریٹ یور بلاگ(Create Your Blog) پر کلک کریں ، اس کے بَعْد آپ کو اپنے جی میل اکاؤنٹ سے سائن ان کرنا ہے جس اکاؤنٹ سے آپ بلاگ بنانا چاہتے ہیں اس اکاؤنٹ سے سائن ان کریں۔
اگر آپ پہلے سے سائن ان (Sign in) ہیں تو ای میل اور پاسورڈ نہیں پوچھا جائے گا۔ اگر پہلے سے سائن ان نہیں ہیں تو پھر ای میل اور پاسورڈ درج کر کے سائن ان ہو جائیں۔

اگر آپکا جی میل اکاؤنٹ نہیں بنا ہوا ہے تو سب سے پہلے آپ اپنا جی میل کا اکاؤنٹ بنا لیں۔





اسٹیپ 2 :

سائن ان کرنے كے بَعْد آپ کے سامنے ایک ونڈو نمودار ہوگا جس میں آپکو نیو بلاگ (New Blog) كے اوپشن پر کلک کرنا ہے۔


اسٹیپ 3 :

“نیو بلاگ " كے اوپشن پر کلک کرنے كے بَعْد آپکے سامنے ایک نیا ونڈو ظاہر ہوگا،  اِس ونڈو كے پہلے خانے (title) میں آپ اپنے بلاگ کا اچھا سا ٹائٹل ( بلاگ کا نام ) دیں۔
جیسے ہمارے بلاگ کا عنوان ”تجرباتی بلاگ" ہے۔ اسی طرح آپ بھی جو بلاگ کا عنوان رکھنا چاہتے ہیں وہ لکھیں۔


دوسرے خانے(Address) میں آپ اپنی ویب سائٹ کا ( یو آر ایل ) دیں یہ لنک ایسا دیں جو پہلے کسی نے یوز نا کیا ہوا ہو، اگر ویب سائٹ کا یو آر ایل پہلے کسی نے بنایا ہوگا تو لنک بکس میں ایرر آتا رہے گا۔
اِس یو آر ایل کو ہمیشہ یاد رکھیں کیوں كے یہی آپکے بلاگ کا ایڈریس ہے، جس سے آپ اپنے بلاگ کو وزٹ کر سکتے ہیں ، بلاگ کا ٹائٹل اور ایڈریس آپ بَعْد میں بدل بھی سکتے ہیں۔




اسٹیپ 4 :

اسکے بَعْد آپ نیچے دی گئی ٹیمپلیٹ ( ڈیزائنز ) میں سے کسی ایک پر کِلک کر دیں جو آپکو اچھا لگ رہا ہو، ٹیمپلیٹ آپ بَعْد میں چینج اور ایڈٹ بھی کر سکتے ہیں، اور نیا ٹیمپلیٹ بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
ملاحظہ فرمائیں...بلاگر میں ٹیمپلیٹ کیسے لگائیں


اسٹیپ 5 :

یہ سب کچھ کرنے كے بَعْد آپ سب سے نیچے دیئے گئے آپشنل کرئیٹ بلاگ (Create blog)پے کلک کر دیں۔
لیجیئے آپ کا بلاگ تیار ہوگیا ہے۔


بنانے کا طریقہ



اِس طرح سے آپکا بلاگ کا بیسک کام ہو جائے گا، اس کے بَعْد آپکو اپنے بلاگ کو پروفیشنل بنانا ھوگا، بلاگ کو پروفیشنل کیسے بناتے ہے۔ وہ میں انشاء اللّٰہ بتاونگا۔




بلاگ بنانے كے بَعْد کیا کیا کریں؟

ضروری کام


اگر آپ اپنے بلاگ میں پوسٹ لکھنا چاھتے ہیں تو بلاگر(www.blogger.com) کے ڈیش بورڈ پر جا کر " نیو پوسٹ " پر کلک کریں اور اپنی فرسٹ پوسٹ لکھے۔


بلاگ کو اوپن کرنے كے لیے اپنے براؤزر كے نیو ٹیب میں بلاگ کا مکمل یو آر ایل لکھیں اور اینٹر کر کے سرچ کریں۔



آج کی پوسٹ میں میں نے آپکو بلاگر میں بلاگ بنانے کا طریقہ بتایا ہے اگر یہ پوسٹ آپکو اچھی لگی ہو تو اسے اپنے دوستوں میں شیئر ضرور کریں اور اِس بلاگ کی اور پوسٹ کو بھی پڑھیں، اِس بلاگ میں آپکو بلاگر کے تعلق سے کافی پوسٹیں مل جائے گی۔

والسلام مع الکرام


4 تبصرے:

  1. ماشاء اللہ بہت اچھے انداز میں پیش کیا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  2. بلاگ کو موڈی فائ کرنے کا طریقہ بھی عنایت فرمائیں کرم ہوگا

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. انشاء اللّٰہ ایک ایک کر کے پوشٹ بناتا رہونگا

      حذف کریں
    2. موڈیفائڈ ٹیمپلیٹ موجود ہے بلاگر میں

      حذف کریں