Blogger Tips And Tricks

نئی اشاعت

منگل، 30 اپریل، 2019

ایوشمان بھارت (Ayoshman Bharat)

ایوشمان بھارت
(پردھان منتری جن آروگئے یوجنا)

سخت ترین محنت اور مشقت کے بعد مسلمان کچھ رقم جمع کر پاتے ہیں لیکن تجربہ اور مشاہدے سے یہ بات دیکھنے میں آ رہی ہے کہ بڑی بیماریوں میں مسلمانوں اور دیگر غریب طبقے کے لوگوں کی ساری کمائی یک مشت چلی جاتی ہے حتی کہ کئی لوگ مقروض بھی ہو جاتے ہیں۔
ایسے غریب عوام کے لئے حکومت ہند کی طرف سے ایک اسکیم (ایوشمان بھارت یا پردھان منتری جن آروگئے یوجنا) کے نام سے چلائی جاتی ہے اگر اس کی صحیح معلومات ان افراد تک پہنچائی جائے تو بر وقت غریب عوام کو بہتر طبی سہولیات Hospital facilities فراہم کی جا سکتی ہے اور انہیں مقروض ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔
اس اسکیم کے تحت پورے ہندوستان میں سالانہ دس لاکھ روپے تک کمائی کرنے والے دس کروڑ خاندان کو شامل کیا گیا ہے۔ ایک خاندان میں اگر پانچ افراد ہو تب بھی تقریباً پچاس کروڑ افراد اس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
جس کے ذریعے سرکاری ہسپتال اور حکومت کے واسطے سے ریفر کئے گئے بڑے پرائیویٹ ہاسپٹل میں پانچ لاکھ روپے تک کا علاج مفت کیا جاتا ہے۔
اس اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے ایوشمان کارڈ جاری کئے گئے ہیں لیکن کسی وجہ سے یہ کارڈ ان تمام خاندانوں کو نہیں مل سکے جنہیں اب تک مل جانا چاہئے تھا۔
کیا ہمارا خاندان اس اسکیم سے فائدہ حاصل کر سکتا ہے؟
اسے معلوم کرنے کے تین طریقے ہیں
یا تو

اس ویب سائٹ پر کلک کریں اور پھر دئیے گئے option میں اپنا موبائل نمبر اور کیپچا انٹر کریں فوراً آپ کے دئیے گئے موبائل نمبر پر ایک OTP جنریٹ ہو گا اسے انٹر کریں۔ اس کے بعد اپنے راشن نمبر یا نام یا موبائل نمبر کی مدد سے آپ کا خاندان اس یوجنا میں شامل ہے یا نہیں معلوم ہو جائے گا
2 - 1800111565/14555
اس ٹول فری نمبر پر کال کر کے بھی آپ معلومات حاصل سکتے ہیں۔
٣- جن پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں میں یہ اسکیم لاگو کی گئی ہے وہاں ایوشمان متر( आयुष्मान मित्र) کے نام سے ایک سرکاری ملازم کو آ پائنٹ کیا گیا ہے آپ براہ راست اس سے مل کر بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
اوپر دی گئی تینوں صورتوں میں آپ کو ایک کارڈ جاری کیا جائے گا جس کا نام ایوشمان کارڈ ہے اس پر ایک QR CODE دیا گیا جس میں آپ کے پورے خاندان کی معلومات درج ہوگی۔ ایک بار یہ کارڈ حاصل کرنے کے بعد آپ اپنا اور اپنے خاندان کے دیگر افراد کا پانچ 5 لاکھ تک کا علاج مفت کروا سکتے ہیں۔
ہندوستان بھر کے مسلمانوں کی یہ بڑی بدنصیبی ہےکہ وہ ۹۰ فیصد سے زائد ایسی سرکاری اسکیموں سے فائدہ نہیں اٹھا پاتے ہیں۔
جس کی دو وجوہات ہیں۔
نمبر ۱ ۔ ان سے لاعلم ہونا ۔
نمبر ۲۔ حکومتی اسکیموں کو اپنے لیے ناقابل قبول سمجھنا۔ جب کہ واقعہ یہ ہیکہ کسی بھی ملک میں سرکار خواہ کسی بھی پارٹی کی ہو، لیکن اس کی اسکیمیں بلا تفریق مستحق عوام کے لیے ہوتی ہیں، جن سے استفادے میں کسی بھی صورت میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، بلکہ اپنے آپ کو شدید مصائب و آلام سے بچاتے ہوئے ان اسکیموں کے ذریعے راحت حاصل کرنا عین عقلمندی اور باشعور طریقہ ہوگا، آجکل پچھڑے طبقات اس بابت بیدار ہو رہے ہیں لیکن مسلمان دھکے کھاتا پھر رہا ہے۔
کاروان امن و انصاف کی مختلف ریاستی و ضلعی یونٹس سے سب سے پہلے اپیل کرتےہیں کہ وہ مسلمانوں میں ایسی سرکاری اسکیموں کے متعلق بیداری پیدا، کریں اور ان کی رہنمائی کریں۔
ساتھ تمام ہی مسلم اداروں اور سماجی کارکنان سے گذارش ہے کہ وہ ملت کے غریب افراد کی اس ضمن میں رہنمائی کر کے انکے ایوشمان کارڈ بنوانے میں مدد کریں تا کہ بوقت ضرورت انہیں بہتر طبی امداد مل سکے ۔
یہی تقاضا ہے انسانیت کا اس دہر فانی میں
کسی کے کام آجائے تو اپنی زندگی دے دو
ڈاکٹر شاکر خان (جلگاؤں جامود)
رضا کار:  کاروانِ امن و انصاف
Ayoshman Bharat yojna in Urdu


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں